مزدور لیبر یونین چوآ سیدن شاہ نے مزدور کی اجرت بڑھانے کی خاطر احتجاج کیا ۔ مزید پڑھیں ۔ اور زیادہ سے زیادہ شئیر کریں ۔
CPN NEWS HD
ویب ڈیسک : 23 جون 2021 بروز بدھ
روپوٹ : سید دلاور کاظمی
بیورو چیف چوآ سیدن شاہ ضلع چکوال
Email: muzammilasghar160@gmail.com
ضلع چکوال کی تحصیل چوآسیدن شاہ سے جہاں سے ہمیں رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے بیورو چیف سید دلاور کاظمی
سی پی این نیوز ایچ ڈی بیورو چیف سید دلاور کاظمی ایک دفعہ پھر حاضر ہے مظلوم کو انصاف دو ظلم و ستم ہاے ہاے ریاست مدینہ میں ایک دفعہ پھر آج مورخہ 23 جون 2021کو مزدور لیبر یونین چوآسیدن شاہ نے مزدور کی اجرت بڑھانے کی خاطر احتجاج کیا
جس میں چوآسیدن شاہ کی ماینز کے مزدور موجود تھےاور آغاز باقاٸدہ تلاوت کلام پاک سے کیا اور ساتھ اپنی دیہاڑی بڑھانے کا موقف بھی بیان کیا انکا یہ بھی کہنا تھا موجودہ دور حکومت میں غریب مزدور مہنگای کی چکی میں پِس رہا ہے اور اقتدار میں بیٹھے لوگ جن کو الیکشن میں تو ہم یادآجاتے ہیں مگر جب بات مہنگائی کے مطابق اجرت بڑھانے کی آے تو اس وقت مزدور کے ساتھ کوی بھی نہیں کھڑا ہوتا مزدوروں کی طرف سے یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے لوکل انتظامیہ جو کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد سیف کو چند دن پہلے اس واقع سے متعلق آگاہ بھی کیا ہے اور درخواست بھی دی تھی مگر اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے ہمیں یہ جواب ملا کہ میں صرف مہنگای کو کنٹرول کر سکتا ہوں یہ میرا کام نہیں ہے آپ اس بات کے لیے کسے اور دروازے پر جاکر دستک دیں جہاں سے آپ کو انصاف مل سکے
اس موقع پر تحصیل چوآسیدن شاہ میں موجود سعید خٹک جو کہ آل پاکستان مزدور فیڈریشن کے کے صدر ہیں انہوں نے مزدوروں کے احتجاج میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوے یہ کہا کہ مزدور کے ساتھ اور کوی ہو یا نہ ہو اللہ کا ساتھ ضرور ہوتا ہے انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کروای کہ ان شاء اللہ ہم انصاف لیکر رہیں گے اور یہ بھی کہا کہ اگر ہمارے مزدوروں کے مطالبات 26 جون تک نہ پورے ہوے تو پھر ہم روڈ پر نکل کر مکمل ہڑتال بھی کریں گے اور احتجاج بھی کریں گے اور اپنے مطالبات بھی منوایں گے ۔
Comments
Post a Comment