حافظ آباد : ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں اور ملازمین کو کورنا ویکیسن لگا دی گئی ۔ مزید پڑھیں ۔ حافظ آباد سے رانا محمد اصغر کی روپوٹ
CPN NEWS HD
Slogan
جو رکھے آپ کو ہر خبر سے باخبر
رانا محمد اصغر ) بیورو چیف حافظ آباد )
حافظ آباد سے ڈسٹرکٹ جیل میں کورونا وائرس ویکسینیشن کا آغاز جیل ملازمین اور قیدیوں کو پہلی ڈوز لگا دی گئی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں جیل سپرینڈنٹ میڈم زمرد بانو صاحبہ کی خصوصی کاوش سے جیل میں پہلی ڈوز کوروناوائرس ویکسینیشن لگادی گئی اس ڈوز میں 200 سو سے زائد افراد شامل ہیں جن میں جیل خانہ جات کے 96 ملازم جبکہ 103 قیدی شامل ہیں اس موقع پر جیل سپرینڈنٹ نے کہا کہ آئی جی صاحب جیل خانہ جات کی خصوصی ہدائت پر یہ عمل جاری ہے اور ہر صورت اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ جیل میں بند ملزمان کے کورونا ٹیسٹ بھی کروائے گئے تھے جبکہ معمولی بیماریوں میں مبتلاء رہنے والے افراد کو میڈیسن بھی دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں تمام ملزمان ،مجرمان کو بہترین کھانا فراہم کیا جارہا ہے جبکہ ہفتہ میں ایک بار تمام قیدیوں کو اپنے کیسیز کے متعلق وکلاء اور اپنے پیاروں سے پی سی او کے زریعے بات بھی کروائی جارہی ہے جس تمام افراد خوش آئند قرار دے رہے ہیں یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں جیل سپرینڈنٹ میڈم زمرد بانو صاحبہ کی زاتی کاوش اور محنت سے جیل میں داخلی دروازوں سے لے کر مختلف راستوں میں خوبصورت اور قیمتی پھول دارپودے لگائے گئے ہیں جن سے جیل کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگیا ہے (رپورٹ رانا محمد اصغر بیورو چیف حافظآبادب
Comments
Post a Comment