CPN NEWS HD
ویب ڈیسک : 23 جون 2021 بروز بدھ
روپوٹ : ملک عدنان حسین
نمائندہ چکوال
Email : muzammilasghar160@gmail.com
CEO CPN NEWS HD : Malik muzammil asghar
چکوال : راجیاں آئل فیلڈ کا مین گیٹ اہل علاقہ نے احتجاجاً بند کردیا ان کا مطالبہ ہے کہ او جی ڈی سی کی طرف سے سالانہ لاکھوں کے فنڈز علاقہ کے فلاحی کاموں کےلیے ملنے کے باوجود علاقہ میں کوئی کام نہیں کروائے گئے اور اب یہاں پرائیویٹ گیس کمپنی لگائی جارہی ہے جس سے گیس سلنڈر بھرے جائیں گے اور مختلف علاقوں میں بیچے جائیں گے، اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ راجیاں آئل فیلڈ سے ملحقہ علاقوں کو گیس فراہم کی جائے اہل علاقہ کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور خستہ حال روڈ کی تعمیر کے لیے اس جی ڈی سی ایل عملی اقدامات کرے اور بے روز گار پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمتیں مہیا کی جائیں علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوے تو ڈی سی چکوال کو اپنے مسائل سے متعلق آگاہ کریں گے اور اور اگر ضرورت پڑی تو اوجی ڈی سی ایل ہیڈ آفس اسلام آباد میں ۔ پر امن احتجاج کیا جائے گا -روپوٹ ملک عدنان حسین ۔ نمائندہ چکوال ۔
Comments
Post a Comment