سوہاوہ مسائل۔کا۔گڑ _______ انتظامیہ خاموش تماشائی____ شہری مہنگائی کا رونا روتے نظر آتے ہیں جبکہ شہر گندگی میں تبدیل ہو رہا ہے رپورٹ ملک اشفاق
CPN NEWS HD
ویب ڈیسک : 23 جون 2021 بروز بدھ
سوہاوہ : ملک اشفاق : سوہاوہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بعد اب گندگی کا گڑھ بننے لگا گلی محلوں اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور انتظامیہ بے خبر......... گلی محلوں کی نالیوں میں پھنسے گندگی کے ڈھیر کے باعث نالیوں کا گندا اور بدبو دار پانی باہر نکلنے لگا جس کے باعث سوہاوہ کے شہریوں کا آس پاس سے گزرنا عذاب بن گیا اور گرمی کے باعث گلی محلوں میں لگے گندگی کے ڈھیروں سے اُٹھنے والی بدبو نے شہریوں کاجینا محال بنا دیا جس کے باعث شہری طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تاکہ کئی کئی مہینوں سے گندگی کی بدبو اور باہر آتے نالیوں کے گندے پانی سے شہری بچ سکے اور سوکھ کا سانس لے سکے
Comments
Post a Comment