CPN NEWS HD
ویب ڈیسک : 2 جولائی 2021 بروز جمعہ
روپوٹ : بیورو چیف نوید احمد نیو سعید آباد
Email : muzammilasghar160@gmail.com
*ڈسٹرکٹ مٹیاری کا تعلقہ نیوسعیدآباد جو اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او کے آپسی اختلافات کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر شہریوں کا علاقے سے منتخب نماٸندوں سے ایکشن لینے کی اپیل ۔*
تفصیلات کے مطابق تعلقہ نیوسعیدآباد جو اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او کے آپسی اختلافات کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کٸی دنوں سے شہر کا صفاٸی عملہ تنخواۓ نہ ملنے کی وجہ سے ہڑتال پر ہے جس کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے پہاڑ موجود ہیں جن کی وجہ سے بدبو تعفن مچھر اور مکھیوں کی بہاتات ہے اور بچوں میں ڈاٸیریا اور ملیریا عام ہوگیا ہے جس سے اسپتالوں میں بھی رش بڑھ گیا ہے ۔
اس سب پر سابقہ کونسلر ٹاٶن کمیٹی انور ملک کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او کی لڑاٸی میں سوٸیپروں کی تنخواہ بند کردی گٸی جو سراسر ظلم ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے کے ایم این اے مخدوم جمیل الزمان اور صوباٸی وزیر روینیو مخدوم محبوب الزمان اس پر فوری ایکشن لے اور نیوسعیدآباد ٹاٶن کمیٹی کا مٸسلہ حل کریں تاکہ شہر میں صفاٸی کا عمل شروع ہوسکے ۔
Comments
Post a Comment